سندھ پولیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے

0
31

سندھ پولیس اور انفامیشن ٹیکنالوجی کے ادارے کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے۔
سندھ پولیس ترجمان کے مطابق سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں امروز سندھ پولیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے آئی آر نیکسٹ(I.R NEXT)کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت آئی آر نیکسٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معیاری تعلیم کے ضمن میں پولیس کی شہداء اور متوفی پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سو فیصد اسکالر شپ فراہم کریگا جبکہ حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کو پچاس فیصد تک کی اسکالر شپ دی جائیگی ،تاہم اس سلسلے میں اے آئی جی ویلفیئر سندھ کے دفتر سے داخلے کے لیئے لیٹر حاصل کرنا لازمی ہوگا،علاوہ ازیں آئی آر نیکسٹ پولیس ملازمین کے بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معیاری تعلیم کے حوالے اسکالر شپ کی فراہمی کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گا، اس موقع پر آئی جی سندھ کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ اے آئی جی ویلفیئر سندھ،آئی آر نیکسٹ کے چیئرمین وبانی ڈاکٹرخالد محمود، سی ای او شارق ہاشمی،کوآرڈینٹر خضر محمد،ڈائریکٹر آئی آر نیکسٹ فیصل صدیقی بھی موجود تھے۔

Leave a reply