بالآخرعوامی دباوپرسندھ پولیس کوبحریہ ٹاون انتظامیہ پرمقدمہ درج کرنا پڑہی گیا

0
23

کراچی:بالآخرعوامی دباوپرسندھ پولیس کوبحریہ ٹاون انتظامیہ پرمقدمہ درج کرنا پڑہی گیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے بالآخربحریہ ٹاون انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے پرمجبورہوہی گئی ہے ،

ادھرذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد جہاں بحریہ ٹاون انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا ہوگئے ہیں وہاں‌ اس موقع پربحریہ ٹاون کی مدد کرنے والے بحریہ ٹاؤن گڈاپ کے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو ہٹا دیا گیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے نجی محافظوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہونے کے بعد گڈاپ ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے علاقے میں امن و امان برقرار نہ رکھنے پر گڈاپ ٹاؤن کے ایس ایچ او کو بھی ہٹا دیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم کسی پر ظلم نہیں ہونے دیں گے اور مقامی لوگوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے بھی مقامی رہائشیوں اور بحریہ ٹاؤن کے حکام کے مابین پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

Leave a reply