1670کےقریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس
کراچی04جولائی 2020:- 1670کےقریب افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، گذشتہ دو روز کے دوران کوروناکے325نئے کیسز سامنے آئے۔
کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں14 کاکراچی جبکہ02 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ ذیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد1219 ہے،435 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس