سندھ:عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اپنی سیٹ واپس لے لی

0
61

عمرکوٹ: سندھ:عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اپنی سیٹ واپس لے لی، اطلاعات کے مطابق عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیرعلی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سیٹ پہلے بھی پیپلزپارٹی کے پاس تھی

ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اےکےارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

2018 کے الیکشن میں بھی یہ نشست پییپلزپارٹی نےجیتی تھی

پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس کا مجھ پر کرم رہا، آج سب کو پتا چل گیا عوام کس کے ساتھ ہیں، مرحوم والد نے عمرکوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی، میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

پیپلزپارٹی کےامیدوار امیر شاہ کی رہائش گاہ پرکارکنوں کی آمداورجشن شروع ہوگیا ہے، کارکن آتش بازی،نعرےاور ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔

Leave a reply