سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا مطلوب ٹارگٹ کلر اسد خان گرفتار

0
48

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مطلوب ٹارگٹ کلر محمد اسد خان عرف عمر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
ملزم نے 24 دسمبر 2018 کو عثمانیہ کالونی گلبہار میں پاک سر زمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں اظہر عرف سیاں اور نعیم ہلاک جبکہ دو کارکن فہد اور ناصر زخمی ہوئے تھے۔

ملزم 11 فروری 2019 کو نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی آفس پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ملزم کی جانب سے فائرنگ کے دوران شکیل انصاری ہلاک اور اعظم نامی کارکن زخمی ہوا تھا۔ملزم کے دیگر 10 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

Leave a reply