سندھ رینجرز کی جانب سےمفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی۔ پاکستان سندھ رینجرز کی جانب سے ضلع عمر کوٹ کے علاقے نیو چھور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے لگایا گیا، میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن،میڈیکل اسپیشلسٹ،ماہر امراض اطفال،ماہر امراض قلب،آرتھوپیڈک نے خدمات انجام دیں.

جلدی امراض،آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے بھی مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، مفت میڈیکل کیمپ میں بچوں،خواتین اور بزرگوں سمیت 700 سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات و ادویات فراہم کی گئیں.

سندھ رینجرز کی جانب سے ماضی میں بھی عوامی خدمت کے کام کئے جاتے رہے ہیں جس کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.