سندھ بار کونسل کے انتخابات کب ہوں گے؟ دوبارہ اعلان کر دیا گیا

0
39

سندھ بار کونسل کے انتخابات کب ہوں گے؟ دوبارہ اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ بار کونسل کے انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ،کراچی بار کے صدر نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ملاقات کی

ملاقات کے بعد صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، انتخابات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا،

سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ بار کے انتخابات 28 نومبر کو ہی ہوں گے،انتخابات کے دوران پولنگ ایریا میں رش نہیں لگایا جائے گا، ماسک کا استعمال کیا جائے گا اور کرونا کے حوالہ سے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا،پولنگ کے دوران سیناٹائیزر بھی استعمال کرنا ضروری ہے

قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین مسیح نے بحیثیت ریٹرننگ آفیسر نے وکلا برادری میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر سندھ بار کونسل کے انتخابات غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیئے تھے جس پر وکلاء نے احتجاج کیا تھا

Leave a reply