سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

0
122

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جبری لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق کیسز میں سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،جسٹس نظر اکبر اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل بینج نے 28 روز کی سماعتوں کےدوران 62لاپتہ افراد بازیاب کروالیے

بازیاب ہونے والے افراد کئی ماہ سے لاپتہ تھے،بازیاب ہوکر واپس آنے والے شہریوں کے اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کیا، عدالت نے ایک ماہ کے دوران جبری گمشدگیوں سے متعلق 162درخواستیں بھی نمٹادیں،لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو معطل بھی کیا گیا

عدالت نے غلط بیانی کرنے اور ناقص تفتیش پر کئی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ ،سیکریٹری داخلہ ،ڈی آئی جی ایسٹ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر افسران کو بھی طلب کیا گیا

ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کے اغوا کے الزام میں انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا،جسٹس نظراکبر کا کہنا تھا کہ جو تفتیشی افسران لاپتہ افراد کے کیس میں ناقص تفتیش کرینگے یا شواہد جمع نہیں کرینگے ان کے خلاف کارروائی ہوگی،عدالت نے دیگر گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

Leave a reply