سندھ کی مظلوم شاہینہ پرتشدد اورپھربال کاٹ دیئے گئے:ملزم کے ساتھ کیا سلوک کیا؟اہم خبرآگئی

0
27

ٹھٹھہ :سندھ کی مظلوم شاہینہ پرتشدد اورپھربال کاٹ دیئے گئے:ملزم کے ساتھ کیا سلوک کیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق گھوڑاباڑی کے علاقے دانداری میں خاتون پہ تشدد کرکے، بال کاٹنے اور تذلیل کرنے کے معاملے میں ملوث ملزم زیتون شیخ کوگرفتارکرکے اس پرمقدمہ درج کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں گھوڑاباڑی کے علاقے دانداری میں خاتون مسمات شاھینہ شیخ پہ تشدد کرکے، بال کاٹنے اور تذلیل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹہ جناب ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب کے سخت احکامات پہ پولیس نے فی الفور کاروائی کر کے واقعہ میں ملوث ملزم ، متاثرہ خاتون کے شوہر، زیتون ولد حبیب شیخ کو گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی میں متاثرہ خاتون شاھینہ شیخ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس متاثرہ خاتون اور ورثا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply