
روہت شیٹی کی فلم سنگھم نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی اس کی کامیابی کے بعد مداحوں کی جانب سے اسکا سیکول بنانے کی فرمائش کی جا رہی تھی لہذا روہت شیٹی نے سنگھم ٹو بنانے کا اعلان کر دیا ہے. روہت شیٹی نے اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی کا کردار وکی کوشل کو آفر کیا تھا لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہذا اس کردار کو نہیں کر سکتے. اس کے بعد روہت شیٹی نے ٹائیگر شروف کے ساتھ رابطہ کیا اور ان کو یہ کردار آفر کیا ، ٹائیگر نے یہ کردار قبول کر لیا ہے. سنگھم کے سیکول میں ٹائیگر شروف پہلی بار اجے دیوگن سے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔
”ٹائیگر شروف اس فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے” جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔یاد رہے کہ سنگھم اگین فی الحال پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اس کی تیاری رواں سال اگست میں شروع ہو گی، تاہم فلم کی کاسٹ کے حوالے سے جلد ہی آفیشلی اعلان کیا جائے گا۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔روہت شیٹی اور اجے دیوگن اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ سنگھم 2 شائقین کا دل پھر سے جیت لے گی.