اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے "انکل سرگم”وفات پاگئے

0
50

لاہور:دنیا کوہنساکرخوشیاں دینے والے”انکل سرگم”وفات پاگئے،اطلاعات کےمطابق مزاح کی دنیا کےبادشاہ انکل سرگم المعروف فاروق قیصرقضائے الٰہی سے وفات گئے ہیں ، ان کی وفات کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

انکل سرگرم کی طعبیت کچھ ناساز تھی، ان کی وفات کی خبرآتے ہیں ان کے چاہنے والوں میں غم کا پہاڑ بن کرآگیا ہے، انکل سرگرم پچھلی دودہائیوں سے دنیا کوخوشیاں دے رہے تھے مگرجاتے جاتے غم بھی دے گئے

انکل سرگم فاروق قیصر ایک پاکستانی آرٹسٹ، کالم نگار، ڈائریکٹر، پتلی باز اور آواز کے اداکار ہونے کے علاوہ انہوں نے کچھ کتابیں بھی تخلیق کیں ۔

 

فاروق قیصر کی پہچان ان کا مشہور کیریکٹر ”انکل سرگم“ بنا جو انہوں نے 1976ء میں بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ وہ ایک مشہور کارٹونسٹ بھی ہیں۔ فاروق قیصر ایک اخبار ”ڈیلی نئی بات“ کے لیے ”میٹھے کریلے“ کے عنوان سے کالم بھی تحریر کرتے ہیں۔

فاروق قیصر کی کتابوں میں ”ہور پوچھو، کالم گلوچ، میٹھے کریلے اور میرے پیارے اللہ میاں“ شامل ہیں۔ اور ان کے مشہور کیریکٹرز ”ہیگا، ماسی مصیبتے،شرمیلی، انکل سرگم“ ہیں۔اس کے علاوہ فاروق قیصر کے ٹی وی شوز میں ”کلیاں، ڈاک ٹائم، سیاسی کلیاں“ وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a reply