صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز

0
26

صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف ووٹ چوری نہیں ہوتے، بیچارے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے، مریم نواز نے ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ بھی شیئر کر دیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، انتخابات کے نتائج کو پنجاب حکومت نے متنازع بنایا ہے،نتائج میں رد و بدل کا ذمہ دار کون ہے؟23پولنگ اسٹیشن کا عملہ پوری رات کہاں غائب رہا؟

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے، مکمل انکوائری رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا اور انہوں نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کر کے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی لیکن تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کر دیا۔ صبح چھ پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

Leave a reply