سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

0
27
agha-Siraj-Duurani

سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 11مفرور ملزمان کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،تفتیشی افسر نے 11 مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کی فیملی کے 7 افراد 8 مارچ کو کراچی سے امریکہ چلے گئے ،عدالت نے 19 اکتوبرکو مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا،نادرا نے 23 اکتوبر کو 11 مفرور ملزمان کے شناختی کارڈبلاک کردئیے تھے ،

سراج درانی کے لئے ایک اورمشکل سامنے آ گئی

احتساب عدالت کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،

مولانا کا دھرنا کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ سراج درانی بول پڑے

سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

Leave a reply