آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی
احتساب عدالت کراچی میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے جج کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 28تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
نیب نے آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا
سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا
واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں قبضے میں لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی