فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کا یہی وقت ہے،امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینکے عوام کو بچانے کا یہی وقت ہے، 25 لاکھ کی آبادی اسرائیل اور امریکا کے سامنے کھڑے ہے،سیالکوٹ میں "لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن” سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج سے 76 سال قبل اسرائیل کا وجود نہیں تھا غزہ کا وجود تھا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جتنی بمباری امریکا نے افغانستان میں کئی سالوں میں کی، اُتنی اسرائیل نے چند دنوں میں کی ہے۔ سداُن کا کہنا تھا کہ یہ اہل فلسطین ہی ہیں، جنہوں نے پتھر اور غلیل اٹھا کر اسرائیل کا مقابلہ کیا۔دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس سے عملاً ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار ہورہا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا۔ تجارتی، سفارتی، معاشی بائیکاٹ تک کا فیصلہ نہ کر سکے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں۔ پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کسی فلسطین ریلی سے خطاب کیا نہ کوئی پریس کانفرنس کی۔

Comments are closed.