سراج الحق کالعدم تحریک لبیک کے مرکز پہنچ گئے ، کن کن سے ملاقات کی اہم خبر آگئی

0
27

سراج الحق کالعدم تحریک لبیک کے مرکز پہنچ گئے ، کن کن سے ملاقات کی اہم خبر آگئی

باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکالعدم تحریک لبیک کے مرکز کا دورہ کیا ہے . جہاں انہوں نے مرکزی قیادت سے ملاقات کی ، سراج الحق نے ریاستی تشدد کے خلاف اظہار یکجہتی کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، مرکزی نائب امیرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صدر علماء مشائخ کونسل میاں مقصود احمد و دیگر قائدین جماعت بھی ہمراہ تھے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لبیک مرکز کے دورے کے موقع پر زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے لبیک قیادت کو جماعت کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی پیشکش کی.

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

Leave a reply