سرینگر میں سکول پر فائرنگ ،خاتون سمیت دو استاد قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں سکول پر فائرنگ ہوئی ہے
سرینگر کے علاقے عیدگاہ میں ایک سکول میں فائرنگ سے دو اساتذہ کی موت ہو گئی ہے، مرنے والے اساتذہ میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے، دونوں کی شناخت سپیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی سکول پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، قتل ہونے والے دونوں اساتذہ آلوچی باغ کے رہائشی تھے
واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے، حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، حملہ کس نے کیا ، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے
قبل ازیں یکم اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کی صبح ایک تصادم میں ایک سکول ٹیچرکو شہید کر دیا گیا تھا،مبھارتی فوج کا کہنا ہے کہ مقتول ایک عسکریت پسند تھا جس کی شناخت23 سالہ مجیب لون ولد محمد امین لون ساکن کلگام کے علاقے ریڈوانی بالا کے طور پر ہوئی ہے ساوتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمعہ کی صبح شوپیاں کے علاقے رکامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجیب 9 ستمبر 2021 سے فعال تھا۔
دوسری جانب ایک مقامی کشمیری صحافی کے مطابق مقتول کو 9 ستمبر کو بھارت فوج نے تحویل میں لیا تھا۔ آج جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا ہے، جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک درجہ بندی شدہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا جس کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی نکلوڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مشتعل مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا،شوکت ترین