مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں کو رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بھارتی فوج نے جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی ،برہان وانی کے قریبی دوست ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد آج کشمیری سڑکوںپر ہیں اور بھارت سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں ،بھارتی فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے گزشتہ دو جمعہ کو بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی .
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے رمضان المبارک سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ مسجد کے ارد گرد محاصرے جیسی پابندیاں ہٹائی جائیں اور جمعہ کو کشمیریوںکو جامع مسجد میں نما زپڑھنے کی اجازت دی جائے.
جامع مسجد