سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ؐ کی ولادت کے سبب راحت ملی ،ثروت اعجاز قادری

0
77

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ؐکی ولادت کے سبب راحت ملی ،سرکار دو عالم ؐ تمام عالمین کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سرکار مدینہ کا جشن ولادت دورود وسلام کی صدائوں میں منارہے ہیں ،گلی گلی سج گئی گھرگھر سبز جھنڈے لگ گئے گلی محلوں کو برقی قمقموں سے سجا کر آقا کریم کی ولادت کی خوشی منائی جارہی ہے ،عشقان رسول کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دنیا کو واضع پیغام دے رہا ہے عشق رسول میں جینا ہے اور عشق رسول میں مرنا ہے ،انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے ،اقلیتوں کو دین اسلام تحفظ فراہم کرتا ہے ،پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادی سے زندگی بسر کررہی ہیں ،انسانیت کے علمبردارمحسن انسانیت کا احسان نہ بھولیں ، محسن انسانیت نے بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیا ،مغرب سے اسلام شعائر کے خلاف توہین آمیز رویئے اور توہین آمیز خاکے دنیا کی بد ترین دہشتگردی ہے ،نبی کریم ؐ خاتم النبیین ہیں ،سید صدیق اکبر نے جھوٹے نبوت کے دعویدار مسلمہ کذاب کو واصل جہنم کرکے دنیا کو پیغام دے دیا نبی کریم ؐ کی ختم نبوت کا تحفظ ہم اپنی جانوں کا نذارنہ دے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،سچے مسلمان کی شان یہ ہے کہ وہ سرکار دو عالم ؐ کی شان میں ہلکہ سی بھی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرتا ،جھوٹے نبوت کے دعویداروں کو مغرب پناہ دیتا ہے اور شعائر اسلام کی توہیں کرنیوالوں کے پیچھے بھی یہود ونصاریٰ کا ہاتھ ہوتا ہے،ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ،مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،لگتا ہے حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر پاکستان سنی تحریک کے تحت نکالی جانیوالی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکارؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہر فرد اپنا احتساب کرئے ،غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے آواز اٹھائے ،عدل وانصاف کی فراہمی جو ناپید ہوچکی ہے عوام کو ستا اور فوری انساف سلانے کیلئے عملی طور پر تحریک چلائی جائے ،سیاسی ومذہبی قوتوں کو آج اس مبارک موقع پر دعوت دیتا ہوں آئو ملک کے مفاد میں ایک ہوجائیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں ملک ترقی کرئے خوشحالی آئے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو عملی طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دعوئوں سے کام نہیں چلے گا ،عوام غربت سے بیزار ہوکر خودکشی کررہے ہیں حکمران بتائیں غریبوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں ،غریب کو روزگار نہیں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے کوئی غریب کی داد رسی یا آواز اٹھانے والا نہیں ہے ،میلاد النبی کے موقع پر تمام عالم کے مسلمانوں کو سرکار دو عالم کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سرکار ؐ کی پیدائش سے قبل انسانیت سسک رہی تھی بچیوں کو زندہ درگورکردیا جاتا تھا ،عورت کو نفرت سے دیکھا جاتا ہے آقا کریم کی ولادت کے سبب اندھیروں کو بادل چھٹ گئے ظلم وستم کے دور کا خاتمہ ہوا انسانیت راحت اور قرار آگیا عورت کو وہ مقام عطا کیا گیا جو دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ہے ،یہود ونصاریٰ فحاشی وعریانی پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنی نسلوں کو دینی ودنیاوی تعلیم دلانا ہوگی تاکہ اسلام وملک دشمنوں قوتوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے

Leave a reply