پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے-

باغی ٹی وی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں پر ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاری اسی صورت میں آئے گی جب مقامی سرمایہ کار مطمئن ہوگا،سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولت دینگے تو دیگر بھی سرمایہ کاری کریں گے-

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی جماعتوں، تمام سٹیک ہولڈرز اور اداروں کو استحکام کیلئے کام کرنا ہو گا،سرمایہ کاری کیلئےسازگارماحول دینا تمام سٹیک ہولڈرزکی ذمہ داری ہے،سرمایہ کاروں کا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے انکے مسائل کے حل کی ضرورت ہے-

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومتوں میں طویل مدتی پالیسیوں کا فقدان ہے،پائیدار اور طویل مدتی پالیسی نہ ہونا ملک ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،دنیا بھر میں دنیا میں 2 ارب لوگوں کو پینےکا صاف پانی میسرنہیں،کوروناکی وبا کے بعدانفراسٹرکچرکے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی ہے-

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،پاکستان کو انفرسٹرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے-

Comments are closed.