معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے
m aurangzeb

سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے-

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی۔ کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہےمعاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیںاس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیا جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا اسمگلنگ پر ضرب لگائی اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا۔ سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اور مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہو گا۔ پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز ے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جائے گا پاکستان میں بنی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Comments are closed.