سیاسی جوڑ توڑ اور دعوے شروع

0
20

قصور
سیاسی جوڑ توڑ شروع،دعوے بھی سامنے آنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں میں امیداوار چیئرمین پرویز مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلونڈی کو ماڈل قصبہ بنانا میرا مشن ہے
میں نے سیاست میں اپنے قصبہ کی عوام کی خدمت کے لیے قدم رکھا ہے میں اپنے قصبہ کو تعلیم صحت سپورٹس صفائی نکاسی بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں عروج پر دیکھنا چاہتا ہوں انفرادی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا میرا مقصد حیات ہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قصبہ تلونڈی کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا اور اس قصبہ کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل نظر آؤں گا

Leave a reply