اسکردو:پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 2 پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد :اسکردو:پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 2 پولیس اہلکار زخمیگلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران اسکردو میں یادگار شہداء کے قریب پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

پی ٹی آئی کی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پتھراؤ کی زد میں آکر 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ جی بی میر افضل نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس بلتستان رینج کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.