fbpx

اسکائی ونگ ایوی ایشن کا سی اے اے کے الزامات کی تردید،کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر سی اے اے پر ہرجانے کا نوٹس جاری کرنے کا اعلان

کراچی: اسکائی ایوی ایشن کمپنی کے لائسنس کی تجدید کا معاملہ اسکائی ونگ ایوی ایشن نے سی اے اے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا-

باغی ٹی وی : ,سی ای او اسکائی ونگ ایوی ایشن کیپٹن عاصم نواز کا کہنا ہے کہ سی اے اے ترجمان کے کمپنی پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں سی اے اے حکام جان بوجھ کر کمپنی کے بزنس کو بند کرنے کیلئے تاحال کمپنی کے لائسنس کی تجدید نہیں اسکائی ونگز کے تمام آڈٹ رپورٹس مکمل ہیں اور سی اے اے شعبہ ٹرانسپورٹ کو وقت سے قبل جمع کرادیے تھے-

سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر سی اے اے ہرجانے کا نوٹس جاری کریں گے، ایریل ورکس کے لیے لائسنس دو سال قبل درخواست دی وزارت داخلہ نے اسکائی ونگ کو ایریل ورکس لائسنس کے لیے این او سی جاری کردی ہے-

کیپٹن عاصم نواز سی ای او اسکائی ونگ ایوی ایشن نے مزید کہا کہ این او سی کے باوجود ایریل لائسنس بھی سی اے اے نے جاری نہیں کیا، سی اے اے ترجمان نے اسکائی ونگ پر سیکورٹی کلیرنس نہ ہونے کا الزام لگایا جو کہ غلط ہے،سیکورٹی کلیرنس کے باعث وزارت داخلہ نے اسکائی ونگ کو ایریل ورکس لائسنس کے لیے این او سی مئی 2021 مین جاری کیا-

ا، سی ای او اسکائی ونگ ایوی ایشن کیپٹن عاصم نوازنے ترجمان سی اے اے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی اے اے حکام کے رویوں کے باعث ماضی میں کئی ایرلاینز اور ایوی ایشن کمپنیز نے بزنس بند کردی لائسنس کی تجدید کو بلا وجہ تاخیر کا سبب بناکر سی اے اے حکام اسکائی ونگ ایوی ایشن کو بھی بند کرنا چاہتے ہیں-

سی ای او اسکائی ونگ ایوی ایشن نے کہا کہ وزیر ہوابازی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف چیف جسٹس معاملے پر مداخلت اپیل کرتے ہیں، لائسنس تجدید نہ کرنے پر 16 نومبر سے پاکستان میں بزنس اور فلائٹس آپریشن بند کردیں گے-

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!