سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی

0
30

راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس کا متحرک گینگز خلاف ایکشن جاری،222 گینگ کا سرغنہ گرفتار، ملزم سے اسلحہ پسٹل و روند برامد، ملزم وجاہت پر تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ روات میں جائیداد پر قبضہ کے مقدمات درج ہیں اور یہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے، گینگ میں شامل اوباش نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعےعوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ایس ایس پی پوٹھو ہار کے مطابق ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ترغیب دیتے اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے، ملزم نے گرفتاری کے بعد توبہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس گھناؤنے کام سے باز رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ایسے گھناؤنے کاموں سے باز رہیں،

Leave a reply