سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

0
60
qureshi baktar

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد ،عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی ،اسپیشل پراسیکوٹر شاہ خاور عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت میں ان کیمرہ سماعت ہوئی، اس موقع پر جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت کے باہر سخت سیکورٹی تعینات کی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی،دوران سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جیل بھجوا دیا

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ،عدالت فریقین کو نوٹسز جاری کر کے دو ستمبر کو دلائل طلب کر لیے

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

 عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

Leave a reply