سمال ڈیم انتظامیہ راولپنڈی کے عوام کو زہر پلانے لگی، انکشاف انگیز رپورٹ
سمال ڈیم انتظامیہ راولپنڈی کے عوام کو زہر پلانے لگی
باغی ٹی وی رپورٹ :سمال ڈیم کی نااہلی راولپنڈی کی عوام ہسپتال کی ویسٹج ملا پانی پینے پر مجبور ہو گئے.57 سال سے راول ڈیم کی صفائی نہیں کی گئی .راول ڈیم میں ہسپتالوں کی ویسٹج کثیرتعداد موجود ہے
راول ڈیم کا پانی خون کے نمونے کی بوتلوں , زائدالمیعادادویات, سرنجوں اور ڈرپ کی بوتلوں سے زہر آلودہ ہو گیا.
راول ڈیم میں ڈپلومیٹک انکلیو کی سیورج لائن ٹوٹنے کی وجہ سے سیورج کا پانی بھی ڈیم میں شامل ہو رہا ہے .راول ڈیم میں بری امام اور ملحقہ آبادی کی سیورج کا پانی بھی شامل ہو رہا ہے،راول ڈیم میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر.راول ڈیم میں سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے مردہ جانوروں کا انکاشاف بھی ہوا ہے.گندگی کے باعث پانی میں تعفن ہے
واسا اور دیگر پانی کے ٹیسٹ کرنے والے اداروں کی سب اچھا کی رپورٹ ہے..سمال ڈیم صرف سپل وے کی سیکیورٹی انجام دینے میں مصروف ہیں
ڈیم کا 90 فیصد علاقہ سیکیورٹی سے محروم ہے.سپل وے کے اردگرد لگائی گئی لوہے کے جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار. ہیں سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سا بارہا انتظامیہ کو ڈیم کی حساسیت کا عندیا دیاگیا.انتظامیہ ٹس سے مس نا ہوئی
پورے ڈیم کی سیکیورٹی سمال ڈیم کی زمہ داری ہے .راول ڈیم کی سیکیورٹی کی غرض سے بنائی گئی گارڈز کی چیک پوسٹ پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے.راول ڈیم میں سمال ڈیم کا تقریبا350 افراد پر مشتمل عملہ تعینات
سمال ڈیم کی اعلی افسر کاسٹاف کی کمی کا رونا روت ہیں.ڈیم کی کالونی اور کنارہ پارک میں سمال ڈیم کے زیرانتظام زمین پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے سمال ڈیم کی کالونی میں غیرقانونی تعمیر کیئے گئے مکانات پر سرعام کنڈے لگائے گئے ہیں آئیسکو کو کروڑوں کا چونا لگ چکا ہے.سمال ڈیم انتظامیہ کی مبینہ مجرمانہ خاموشی معمہ بن گئی سمال ڈیم انتظامیہ کے اعلی افسر کی توجہ حالات و واقعات کی طرف دلانے کی کوشش کی گئی شہریوں کا کہناہے کہ.سمال ڈیم کے اعلی افسران کی سب اچھا کی رٹ برقرار.سمال ڈیم راولپنڈی کی عوام کی صحت دے کھیل رہاہے, شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کی صفائی سمال ڈیم کی زمہ داری ہے, سمال ڈیم انتظامیہ کی نااہلی کے باعث راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں, شہری
راولپنڈی کے شہری ہیپیٹائٹس بی, سی اور پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں, چیف جسٹس, وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی سمال ڈیم کی نااہلی کا نوٹس لیں, نااہل سمال ڈیم انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی جائے, راولپنڈی کو سپلائی کیئے جانے والا پانی بدبودار اور تعفن ذدہ ہے اداروں کی رپورٹس کیسے درست آتی ہیں, زہر آلود پانی پلانے والوں کا تعین کر کے زمہ اداروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے,