اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ہنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس جاری ہے، پنجاب میں این سی او سی کا یہ پہلا اجلاس ہے

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ بشارت ،صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر بھی شریک ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،

این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عید الاضحی کے موقع پر پورے پاکستان میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں قائم ہیں۔ تمام متعلقہ افراد کو صحت کی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

قفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں کرونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، بیماریوں پر خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کا شہروں میں جانا اور جانوروں کی فروخت کے بعد واپس جانا،یہ اہم ہے،عید کے لئے شہروں سے باہر مویشیوں کی مینڈیاں قائم کی جائیں گی،شہروں کے اندر کسی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کے حوالہ سے جاری ایس او پیز پر صوبائی حکومتیں عملدرآمد یقینی بنائیں،مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ منڈیوں میں داخل ہونے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی،ماسک کا استعمال ضروری ہو گا سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہو سکیں،مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت 750،000 سے زائد ایسے لوگوں کا سراغ لگایا گیا جو کرونا مریضوں سے رابطے میں آئے۔ ان رابطوں میں سے جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کو قرنطینہ کیا گیا

این سی او سی نے 30 شہروں کو کرونا ہاٹ سپاٹ کے طور پرسامنے لاہا .اس وقت پاکستان بھر میں اس وقت 321 سمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ ہیں،اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے ،حکومت کی طرف سےبروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاوَ کو روکا گیا

Leave a reply