آئی ڈی سی کی2021 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری، اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13.2 فیصد اضافہ

0
16
آئی-ڈی-سی-کی2021-کی-دوسری-سہ-ماہی-رپورٹ-جاری،-اسمارٹ-فونز-کی-فروخت-میں-13.2-فیصد-اضافہ #Baaghi

اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے 2021 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی سام سنگ نے ہمیشہ کی طرح دوسرے اسمارٹ فونز کو مات دے دی اور اپنی جگہ برقرار رکھی-

باغی ٹی وی : بلوم برگ کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال سے 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں سام سنگ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور اپریل سے جون 2021 کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کر کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران چینی کمپنی شیاؤمی کے فونز کی فروخت گزشتہ سال کے کے مقابلے میں 86.6 فیصد زیادہ رہی شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کئے اور دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونزفروخت کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

جبکہ آئی ڈی سی کی فہرست میں چوتھی اور 5 ویں پوزیشن بھی چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو نے حاصل کر لیں ہیں۔

ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ ائیل می ہے ، جس نے سال بہ سال تیزی سےترقی کی سب سے اوپر 10 میں 149فیصد اور اس کے حجم کے تین چوتھائی سے زیادہ۔

رپورٹ کے مطابق چین واحد خطہ تھا جہاں اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی شرح منفی رہی، اس کی وجہ اس عرصے میں نئے فلیگ شپ فونز متعارف نہ ہونا ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں بھی سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت، عالمی سطح پر کی جانے والی موبائل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ قرار پائی تھی۔

سام سنگ نے پہلی سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے تھے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ ایپل نے جنوری سے مارچ کے دوران 5 کروڑ 24 لاکھ آئی فونز فروخت کیے، جس کے بعد کمپنی مارکیٹ میں 15 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی تھی۔

Leave a reply