اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا، ڈبل سنچری سکور کرکے سب کو حیران کردیا

0
25

لندن : ایشینز سیریز میں نئے ریکارڈ ، اولڈ ٹریفورڈ: ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے ڈبل سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز میں گردن پر گیند لگنے کے بعد واپسی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کے ناک میں دم کردیا اور سیریز میں تیسری سنچری بنا ڈالی، آسٹریلوی نے اپنی اننگز 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں۔

کھیل کے میدان سے اطلاعات کے مطابق ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے اسٹیورٹ براڈ کا شکار بنے، دوسرے اوپنر ہیرس بھی 13 رنز بنا کر براڈ کا نشانہ بنے۔

Leave a reply