لاہور:سموگ پر قابو پانے کیلئے ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کواہم حکم

0
68

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا ہ بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات لینے کی منظوری ہو چکی ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے عدالت نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کور ٹ نے سموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند ہے ۔

آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے تھے کہ ایم ٹیگ پر سختی سے عمل کروائیں ،ایم ٹیگ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کے حوالے سے عوام آگاہی فراہم کرکے آلودگی سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک ماحولیاتی وکیل کا کہنا ہے کہ عوام جان چکی ہے آلودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیوں کہ یہ جان لیوا ہے۔-

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے

سینیٹ ضمنی انتخاب:شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

رہائشی اسموگ سے نمٹنے اور اس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے نئے طریقے نکال رہے ہیں مومنہ راجپوت نامی خاتون نے اپنی 2سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور کو ہی خیرباد کہہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ دمہ کی مریضہ ہیں اسی لیے انہیں اپنی صحت کی وجہ سے اپنے شوہر اور گھر کو چھوڑ کر دوسرے شہر جانے کا فیصلہ کیا۔

ماحولیاتی وکیل رافع عالم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے حکومت پر بڑھتے دباؤ کی وجہ آلودگی سے متعلق عوام کی آگاہی ہے، وہ جان چکے ہیں کہ آلودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیوں کہ عوام اس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس، درخواست گزار کی درخواست واپس لینے کی استدعا

Leave a reply