سموگ میں مذید شدت،خطرناک اثرات مرتب ہونے کا خدشہ
قصور
سموگ کا راج ،سموگ مذید بڑھ گئی جس کے باعث لوگوں میں آنکھوں و پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور میں ان دنوں شدید سموگ کا راج ہے اور ہر آنے والے دن کیساتھ سموگ بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ہر طرف سموگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں
جس کے باعث لوگوں میں آنکھوں،جلد اور پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں خاص کر دمہ کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا اور سموگ کے بننے پہ کنٹرول نا کیا گیا تو خطرناک اثرات مرتب ہونگے
شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سخت ایکشن لیتے ہوئے زہریلہ دھواں بنانے والی فیکٹریوں، کارخانوں،بھٹہ خشت اور گندہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرے تاکہ سموگ کی روک تھام ہو سکے
نیز سموگ میں سفر کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی دی جائے