مزید دیکھیں

مقبول

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 9مئی، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

باغی ٹی وی: لاہور کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود، یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر بھی فرد جرم عائد کی، سماعت کے دوران عدالت میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگرتمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے گواہوں کو 17 مارچ کو گواہی کے لیے طلب کر لیاملزم کی جانب سے سینیر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جیل میں سما عت کی،ملزمان کے خلاف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔</strong تمام ملزمان کو جیل میں قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا-

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز