ملکی معیشت کے لیے کون سی چیز زہر قاتل ہے، وزیراعظم نے بتادیا

0
29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا معیشت کو نقصان پہنچتا رہےگا، ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا، متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

موٹرسائیکل کا ٹائرپھٹ گیا ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ پاکستانی معیشت کے لیے زیرقاتل سےکم نہیں ، اجلاس میں سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو مغربی سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحدی علاقوں کی عوام کو روزگار کے متبادل ذرائع کا لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔

نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ ملکی وسائل، آمدنی کو متاثر کرتی ہے، صنعت کی تباہی کا باعث ہے، سرحدی علاقوں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کی معاشی مشکلات کا احساس ہے۔ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے، کے پی، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کا جلد آغاز کیا جائے۔

ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بارزبردستی بھارت کومیزبانی کوکیوں دی گئی

Leave a reply