اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات تفویض

نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات تفویض کردیے ہیںنگران وزیرِ داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جبکہ مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گی، اس کے علاوہ تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مریم نواز لندن پہنچ گئیں
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
تاہم دوسری جانب اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔