اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج کیا اہم فیصلے ہوئے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

0
26

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت میں اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے،

خواتین کو بھی ملے گا قرض، مگر کتنا ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیئلے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈااسمگلنگ کی روک تھام تھا، چیک پوسٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے روابط کومربوط بنایا جائے گا، نیا نظام کرپشن فری ہو گا، کسٹم ڈائریکٹوریٹ کو کسٹم اتھارٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کسٹم اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، انہوں‌ نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام محکموں پرمشتمل سینٹرل ڈیٹا بینک بنانے کی منظوری دی ہے،

مریم نواز کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا؟ حسین نواز نے دی دھمکی

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی سیکیورٹی کے اقدامات کر رہے ہیں، کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

Leave a reply