سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟ اہم خبر

0
22

سنگین غداری کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی،جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےسماعت کی،پرویزمشرف کے وکیل نے دوبارہ التواکی درخواست دائرکردی. وکیل نے کہا کہ ڈینگی بخارکی وجہ سےعدالت پیش نہیں ہوسکتا،

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

گزشتہ سماعت پربھی رضا بشیرنےعدالت پیش ہونےسے معذرت کی تھی.جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے کہا کہ حکومت نے استغاثہ کی ٹیم کوفارغ کردیا،عدالت نے پراسیکیوٹرسے سوال کیا کہ آپ کوکوئی نوٹیفکیشن موصول ہوا؟جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن افواہ ضرورسنی ہے،جسٹس نذراکبر نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ملتاآپ کام جاری رکھیں،

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے کہا کہ استغاثہ ٹیم کواس اندازمیں فارغ کیا جاسکتا ہے؟ پراسیکیوٹرطارق حسن نے کہا کہ کل ساری  رات بیٹھ کرکیس کی تیاری کی،عدالت نےآئندہ سماعت پرسیکرٹری داخلہ کوطلب کرلیا اور کہا کہ آگاہ کیاجائے استغاثہ ٹیم کوکس قانون کے تحت فارغ کیا گیا،

عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل رضا بشیرکی التواکی درخواست منظورکر لی اورآخری موقع دے دیا ،عدالت نے کہا کہ مزیدالتواکسی صورت نہیں ملے گا،

سنگین غداری کیس کی سماعت 19 نومبرتک ملتوی کر دی گئی.

پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

Leave a reply