سنیک ویڈیو اپیلیکیشن ،ایک نئی سازش،‏تحریر ۔ عمالقہ حیدر

0
61
سنیک ویڈیو اپیلیکیشن ،ایک نئی سازش،‏تحریر ۔ عمالقہ حیدر #Baaghi

سنیک ویڈیو اپیلیکیشن ،ایک نئی سازش،‏تحریر ۔ عمالقہ حیدر

ایک نئی سازش جسے مسلمان نوجوان کمائی کا زریعہ سمجھ رہے ہیں
🙏ایک مرتبہ یہ لازمی پڑھیں……………..
ہم میں سے کچھ لوگ پیسے کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں۔۔ کہ جائز و نا جائز کی کوئی تمیز باقی نہیں رہی۔ ایک تازہ مثال snack video appہے ہر وقت اس کی تشہیر کی جا رہی ہے اور اب تو یہ آفر آگئی ہے کے ایپ انسٹال کریں اور پیسے حاصل کریں۔۔امت کے نوجوان بچے اور تقریبا ہر عمر کے افراد اسے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں بات یہی پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ دوسروں کو invite کریں اور پیسے حاصل کریں۔۔جتنا ٹائم آپ بے حیائی کو دیکھیں گے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے رہیں گے۔۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے ہدایت کی دعوت دی اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کسی گمراہی کی دعوت دی ، اس پر اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ( کا بوجھ ) ہو گا اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔
ہم اندھا دھند کس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ ایک لمحہ کیلیئے سوچیں تو سہی اگر ہم نے ایک بندے کو انوائیٹ کیا اور اس نے آگے 10 کو،ان 10 نے آگے 20 کو اور ایسے یہ سلسلہ چلتا رہا ہم اپنے کاندھوں پے کن کن کے گناہوں کا بوجھ لاد کر لے جائیں گے اور کس کس کے بوجھ کے حصہ دار بنیں گے خدارا اسے یہاں سٹاپ کریں اس ظلم سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو۔ بھی بچائیں سورہ نور میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾
جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔
تو میرے آقا کے امتیوں خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاو اس پیغام کو اتنا زیادہ پھیلائیں جتنا یہ ایپ اور اس طرح کی دوسرے بےحیائی پھیلانے والی ایپس پھیل رہی ہیں کیا پتا کل روز قیامت آقاصلى الله عليه واله وسلم کے ان ساتھیوں میں نام آجاۓجو آپ کو محبوب ہیں اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین اور ایسے نادیدہ بوجھ سے ہمیں بچا لے۔۔۔ آمین

Leave a reply