fbpx

اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا؛ طلبا کی حالت بگڑ گئی

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پرائمری اسکول میں سرکار کی جانب سے فراہم کیے گئے لنچ میں سانپ نکل آیا جس پر 30 بچوں کی حالت بگڑ گئی بھارتی میڈیا کے مطابق پرائمری اسکول کے بچوں کو دوپہر کے کھانے میں دال چاول دیا گیا۔ دال کے برتن میں ایک چھوٹا سانپ پایا گیا۔

قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

سانپ کو دیکھ کر بچے خوف زدہ ہوگئے اور 30 بچوں کی حالت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 10 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔زیادہ تر بچوں کو الٹیاں ہوگئیں اور ان کا معدہ صاف کرنا پڑا۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ والدین نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

واضح رہے کہ بھارت میں زیادہ تر سرکاری اسکولوں میں حکومت کی جانب سے کھانا فراہم کیا جا تا ہے تاکہ غریب والدین اپنے بچوں کو مزدوری کرنے کے بجائے اسکول پڑھنے بھیجیں۔

کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

یاد رہےکہ پچھلے سال انہیں دنوں میں نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے38 بچے بے ہوش ہوگئےتھے ، ریسکیو ذرائع کا کہنا یے کہ 100 سے زائد بچوں نے رات کو کھانا کھایا جس سے انکی حالت بگڑ گئی تھی، زہریلا کھانا کیسے بچوں کو کھلایا گیا،