سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے سفارش کی-
islamabad

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔

باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی،جوڈیشل کمیشن نے جن 6 ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی ان میں جسٹس عبدالرحمان، جسٹس جواد سروانہ، جسٹس ثناء منہاس، جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعجاز اور جسٹس امجد شامل ہیں، علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

Comments are closed.