صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے اپوزیشن کا مطالبہ چیئرمین موومنٹ کا خطاب

0
38

ایبٹ آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سابق وفاقی وزیر ایم پی اے سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ کے قیام کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،حکومت صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے اپوزیشن کے مطالبہ پر غور کرے،صوبہ ہزارہ تحریک عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہیں،ہمارا نصب العین صوبہ ہزارہ ہے،ملک میں نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر ضرورت بن چکے ہیں،آبادی کے تناسب اور مسائل کے حل کے لئے صوبہ ہزارہ کا قیام ناگزیر ہے،اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے

اور متحد ہو کر آواز اٹھاتے رہیں گے،شہداء ہزارہ کو عقیدت پیش کرنے کے لئے کورونا کی صورتحال میں تقریب کو محدود کیا ہے جس میں بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام شہداء صوبہ ہزارہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا

،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی،ایم پی اے مولانا عبید الرحمن،سابق ایم پی اے آمنہ سردار،عبدالستار خان، میاں ضیاء الرحمن ،مظہر علی قاسم ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالرزاق عباسی کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان،ہزارہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اسد خان جدون،سید ریاض علی شاہ ممبر سپریم کونسل صوبہ ہزارہ تحریک ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کوہستان پرنس فضل حق،

جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا سرفراز فاروقی،ہزارہ عوامی تحریک کے جاوید خان جدون ،سردار فدا حسین چیئرمین ایبٹ آباد بچاؤ تحریک نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی ضلعی صدر ایبٹ آباد ملک محبت اعوان، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سید غلام ،جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی، ایم کیو ایم پاکستان کے اعجاز قریشی،مسلم لیگ ن کے رہنمامحمدنبیل عباسی ،سردار زوق اختر ، گل بادشاہ ،تاجر رہنماوں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کا کہنا تھا قومی اسمبلی میں مرتضی جاوید عباسی نے صوبہ کا بل پیش کیا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کے علی خان جدون نے بل پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے قیام کے لئے کسی بھی جماعت کی کوشش کو سراہتے ہیں ،یہ تحریک کسی سیاسی مقاصد کے لئے نہیں ہے،سردار محمد یوسف کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ تحریک کا ایک مقصد صوبہ کی جدوجہد ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں اس کے لئے دوسری جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے،یہ تحریک ذندہ اور جاری وساری ہے، انہوں نے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی نے شہداء ہزارہ کے لئے 70لاکھ کی منظوری لی اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

،رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید کا کہنا تھا شہداء ہزارہ کی قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اور بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبہ پر اہلیان ہزارہ متفق ہیں،عوام کی سو فیصد حمایت ہے اب پارلیمان کا کام ہے ,ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندے اس کو پارلیمنٹ میں لے کر آئیں ،صوبہ ہزارہ کے بل کو متفقہ طور پر جمع کرانے کے لئے حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں اس بل کے لئے 153اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،مقررین کا کہنا تھا ہزارہ صوبہ کی جدوجہد کرنے والی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آجائیں، منتخب ممبران سینٹ،قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی سے متفقہ قرارداد کی منظوری حاصل کریں،اختتام پر شہداء کی قربانیوں پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave a reply