صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

0
24

صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرقومی اسمبلی منیرخان اورکزئی کاکورناٹیسٹ مثبت آگیا

منیرخان اورکزئی کے بیٹےاخترمنیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کیلیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمارہوئے،منیرخان اورکزئی کی حالت اب بہترہے،

منیرخان اورکزئی گزشتہ روزحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپرتھے،ہماری فیملی کے دیگرممبران کے بھی کوروناکےٹیسٹ لئے جارہے ہیں،منیر خان اورکزئی لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں

منیر خان اورکزئی جمعیت علماء اسلام کے کرم ایجنسی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں

واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسے قبل اراکین صوبائی اسمبلی میں‌ تو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن قومی اسمبلی کا یہ پہلا کیس ہے.

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی، پیپلز پارٹی کے سعید غنی، جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، جبکہ مانسہرہ میں جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالعزیز کی بھی کرونا سے موت ہو چکی ہے.

Leave a reply