صوبائی وزیر صحت کا 4 ہسپتالوں کا دورہ ،ناقص کارکردگی پر ایم ایس ٹی ایچ کیومعطل
صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے دورہ منڈی بہاوالدین کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیاا=۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں جن میں صفائی ستھرائی، ایمرجنسی، لیبارٹری، ایکسرے روم، فارمیسی، زنانہ مردانہ وارڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر سٹاف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے۔کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔مریضوں کیلئے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی، ضلع گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، ایکسرے روم، لیب، میڈیسن سٹور اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وینٹیلیٹرز اور دیگر مشینری دستیاب ہونے کے باوجود ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ فعال نہ ہونے اور ادویات اور ٹیسٹوں سے متعلق مریضوں سے ناروا سلوک پر سخت برہمی کا اظہار کیا
۔وزیر صحت نے صفائی کی ناقص صورتحال کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ناقص کارکردگی اور نااہلی کی بناء پر ایم ایس ڈاکٹر نئیر رشید کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مریضوں اور لواحقین نے ادویات کی عدم دستیابی پر شکایات کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہسپتال کے مخدوش حالات دیکھ کر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فارمیسی اور ایمر جینسی کے باہر مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق فلیکسز آویزاں کی جائیں تاکہ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کی اطلاع ہوسکے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا کہ شہری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ہیلپ لائن 1033 پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ بھی موجود تھے۔
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش