صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی کا دورہ ننکانہ۔

0
27

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبوصاحب میں کبڈی اور کرکٹ کے میچوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقبول احمد، سکھ کمیونٹی کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت سکھ کمیونٹی کے مردو خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں،ضلعی انتظامیہ ، ضلعی محکمہ سپورٹس اورننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کی اچھی کاوشوںکی بدولت طلباءاور کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔صوبائی وزیر سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اوراقلیتی ایم پی اے مہندرپال سنگھ نے سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

Leave a reply