صوبائی وزیرکے بھائی کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

0
72

لاہور: صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے-

باغی ٹی وی : لاہورڈی ایچ اے میں نو منتخب صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھرکے قتل کی ایف آئی آر ميں نامزد دوسرے ملزم عمر حيات نے بتایا کہ ناظم نے وقوعہ کے روز مجھے کہيں جانے کے لیے گھر بلايا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ ہم نے کسی سے موٹرسائيکل مانگی جبکہ راستے ميں ناظم نے نئے کپڑے اور جوتے خريدے ناظم کو راستہ معلوم نہ تھا اس لیے اس نے اپنے دوست بابر کو فون کر کے راستہ پوچھا۔

عمر حيات کے مطابق شادی تقريب ميں پہنچنے پر ناظم مجھے کچھ دور کھڑا کر کے چلا گيا۔جب میں نے 20 سے 25 منٹ بعد اسے کال کی تو اس نے کہا کہ بس آرہا ہوں۔

ملزم عمر حیات نے بتایا کہ ناظم کو میری کال کے کچھ دير بعد گولی چلی اور بھگدڑ مچ گئی تاہم ميں نے اس کا کچھ دير انتظار کيا اور پھر واپس گھر آ گيا گھر آ کر پتا چلا کہ مبشر کھوکھر قتل ہو گيا ہے۔

ملزم عمر حيات نے بیان میں کہا کہ ناظم اکثر کہا کرتا تھا کہ مبشر کھوکھر نے ميرے بھائی اور چچا کو قتل کرايا اور پھر مجھے جھوٹے مقدمے ميں پھنسايا۔

نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

اس سے قبل موقع سے پکڑے جانے والے ملزم ناظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے آ یا اور اسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر دو بار میرے قریب سے گزرے اور جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے۔

ملزم ناظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا اور وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کر دی۔ جس پستول سے فائر کیا اس کا لائسنس تھا اور 40 ہزار کا خریدا تھا منشا نامی شخص کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں اور مبشر کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی تھی۔

اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

ملزم ناظم نے پولیس کو وجۂ قتل بتاتے ہوئے کہا کہ مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا-

واضح رہےکہ دو روز قبل ملک اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاعینی شاہد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ وزیرِ اعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر رونما ہوا گولیاں لگنے سے مبشر کھوکھر اور افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، مبشر کھوکھر کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے-

صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

Leave a reply