سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والےکو گرفتار کر لیا گیا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کی رہائشی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ملزم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے اسے بلیک میل اور ہراساں کرتا ہے،ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا.ملزم نواز خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،ملزم نواز کا تعلق کوہستان سے ہے .