باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی ،سوشل ایکٹیوسٹ میڈم حسنہ قریشی اور صوبائی وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر نزاکت علی خان کا نئی آبادی کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق دہابیجی گزشتہ روز سوشل ایکٹیویسٹ میڈم حسنہ قریشی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے کوآرڈینیٹر نزاکت علی خان اور جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان کے چیئرمین وحید اللہ کیجانب سے نئی آبادی کے دورے کے موقعہ پر عوامی شکایات کے بعد بلال نگر کے قدیمی قبرستان سے کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جلد ہی مزید دیگرے ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کردیا جائے گا اور مذکورہ کام قاری محمد فیاض، عبد الجبار آرائیں، کاشف آرائیں، علی گل جوکھیو، خائستہ خان، خان شمیر ودیگر کی نگرانی میں کرایا جا رہا ہے یاد رہے کہ نئی آبادی میں اس جدید دور میں بھی بجلی پانی اور گیس کی سہولیات سے ابھی تک یہاں پر رہنے والے لوگ محروم ہیں اور دوسری جانب نئی آبادی کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ میڈم حسنہ قریشی اور نزاکت علی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved