سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

0
24

سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

باغی ٹی وی . اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی سول سوسائٹی اور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں سے قوانین پرمشاورت کرے گی۔ سوشل میڈیا قوانین پر مشاورت کا عمل 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سوشل میڈیا سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، بیرسٹرعلی ظفر،ڈاکٹر ارسلان خالد اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
واضح‌ رہے کہ پاکستان نے سوشل میڈیا کو ریگولرائیز کرنے کے لئے قوانین بنانے بارے پروگرام بنایا اور سوشل میڈیا سائٹس کو کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر بنائیں اگر وہ دفتر نہیں بنائیں گی تو انہیں بند کر دیا جائے گا جس پر فیس بک ، گوگل، ٹویٹر نے متحد ہو کر پاکستان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اس کام کے لئے مجبور کیا گیا تو وہ پاکستان کو چھوڑ دیں گے اور 70 ملین انٹرنیٹ صارفین کو موجودہ ڈیجیٹل دور میں تاریکی میں چھوڑ دیں گے

نیویارک ٹائمز میں انڈین رپورٹر کی شائع شدہ خبر کے مطابق ایشیا انٹرنیٹ کولیشن نامی کمپنی کے ذریعے سوشل کمپنیوں نے متحد ہو کر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس مین پاکستان کو تنبیہ کی گئی کہ اگر اس نے ایسا کیا تو قواعد کے مطابق اے آئی سی ممبروں کو پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات کی فراہمی کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ اس حوالہ سے پاکستان میں عوامی رد عمل،شہری آزادی کے دباؤ اور سوشل سائٹس کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد پاکستانی حکومت اس فیصلے سے پسپا ئی پر مجبور ہو ئی. قانون کتابوں میں لکھے ہوئے ہیں، پاکستانی عہدیداروں نے رواں ہفتے اس حوالہ سے قانون پر نظر ثانی کرنے اور سول سوسائٹی، اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کا وعدہ کیا ہے

Leave a reply