فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

ہمارے بچپن میں والد صاحب جب مرضی تھپڑ سے اپنے ہونے کا احساس دل دیتے تھے
0
69
sohail ahmad

سینئر اداکار سہیل احمد جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ مختلف موضوعات پر پوسٹیں کرتے رہتے ہیں ان کی پوسٹوں میں ایسی باتیں لکھی ہوتی ہیں کہ جن کو پڑھ کر نصیحت کا احساس ہوتا ہے۔ حال ہی میں فادرز ڈے گزرا ہے، لہذا سہیل احمد نے اس خاص دن کے حوالے سے کچھ یوں پوسٹ لکھی”اب فادر ڈے سے فادر کے ہونے کا احساس دلایا جاتا ہے اور ہمارے بچپن میں والد صاحب جب مرضی تھپڑ سے اپنے ہونے کا احساس دل دیتے تھے“۔ سہیل احمد کی یہ پوسٹ پڑھ کر ان کی عمر کے لوگوں نے اسے بہت پسند کیا جبکہ نوجوان نسل نے جہاں حیرت کا اظہار کیا وہیں اس پوسٹ کو پسند بھی کیا۔

”سہیل احمد ایسے فنکار ہیں جو ہر دلعزیز ہیں ۔ ان کی کہی ہوئی اور لکھی ہوئی بات کو غور سے سنا اور پڑھا جاتا ہے”۔ یاد رہے کہ سہیل احمد کی رواں بر س عید الفطرپر فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے ہجڑے کا کردار ادا کیا تھا، سہیل احمد ہر فن مولا فنکار ہیں وہ کسی بھی کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اس میں حققیت کے رنگ بھر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کو بہت چاہتے ہیں۔

کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

Leave a reply