اسلام آباد: سہیل علی خان پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات،نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کے مطابق آج پھرایک اہم شخصیت کواہم عہدے پرتعینات کرکے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کاسلسلہ جاری رکھا گیا ،
ادھرذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے گریڈ20کے اعلیٰ افسر سہیل علی خان کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیاگیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سہیل علی خان ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے پر فائز تھے ، گزشتہ روز انہیں پی آئی او مقرر کردیا گیا ہے،
سہیل علی خان سعودی عرب میں پریس اتاشی رہنے کے علاوہ مختلف اہم ذمہ داریاں اداکرچکے ہیں۔ ان کی تقرری کی باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سہیل علی خان ایک بہت ہی اچھے اورایماندار افسر کے طور پرجانے جاتے اورپہچانے جاتے ہیں